ہائے قسمت : میرے مولا کسی کو جوان اولاد کا دکھ نہ دے ۔۔۔۔ یہ بدنصیب باپ اب سے کچھ گھنٹوں بعد اپنے دو جوان بیٹوں کے جنازوں کو کندھا دے گا اور انہیں سپردخاک کرے گا ۔۔۔۔۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔۔۔گجرات کے سرکاری اسپتال میں اپنے بیٹیوں کی لا۔شیں ملنے کے منتظر اس شخص کے دو جوان بیٹے آج صبح ایک المناک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے تھے ۔ منگوال کے قریب یہ حادثہ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ہوا ۔ . ستم ظریفی یہ کہ ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے کئی گھنٹے پوسٹ ۔مار۔ٹم کے انتظار میں یہ دکھی شخص ہسپتال کے باہر ایک پلاٹ میں بیٹھا رہا کب رو دیتا کبھی چپ کرجاتا کبھی دعائیں مانگنے لگتا ۔۔۔۔۔ یہ آدھ گھنٹہ پہلے کی تصویر ہے اور اس وقت شام ہو چکی ہے گھر میں گہرام مچا ہے ماں اور بہنیں پہلے ہسپتال آکر دھاڑیں مار کر روتی رہیں اور اپنے سینے پیٹتی رہیں بمشکل انہیں گھر واپس لے جایا گیا ، اللہ کی مرضی کے آگے بھلا کس کازور چلتا ہے لیکن غم اور دکھ کے مارے کسی شخص کو گھنٹوں انتظار کے عذاب میں ڈالنا کہاں کا انصاف ہے ، ٹھیک ہے گجرات کا لاہور سے کوئی مقابلہ نہیں مگر گجرات میں بھی انسان رہتے ہیں انکے سینے میں بھی دل ہوتے ہیں اور انہیں بھی درد محسوس ہوتا ہے ۔۔۔ حکمران اور پالیسی ساز اور کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم عوام کو مشکل لمحات میں تو عذاب میں نہ ڈالا کریں ۔۔۔۔۔۔ دعا ہے اللہ کریم اس غمزدہ شخص کو صبر دے اور اسکے بیٹوں کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ، اللہ کریم کسی ماں باپ کو ایسا غم نہ دے آمین

0 تبصرے