دبئی چھوڑ کر خود تھانے پہنچ گیا! گجرات کے قات ل کی ایسی کہانی، جو دل ہلا دے گی!

غلطی کرنا انسان کی فطرت اور معاف کرنا اللہ کی صفت ہے ، اللہ نے چاہا تو کبھی باہر آ ہی جاؤنگا ۔۔۔۔ گجرات کی تاریخ کا وہ قا۔تل جو دبئی سے واپس پاکستان آکر خود تھانے پیش ہوا تھا ۔۔۔اڑھائی سال پہلے کا واقعہ ہے تصویر میں سفید شلوار قمیص میں ملبوس ملزم شہباز نے صرف یاری دوستی میں اپنے دوست کی بیو ی کو ق۔ت۔ل کیا تھا ۔ گجرات سے تعلق رکھنے والا ٹرانسپورٹر عرفان دبئی میں رہتا تھا جہاں اسکی دو بیویاں تھیں اور دونوں کو اس نے الگ گھروں میں رکھا ہوا تھا ۔ دبئی میں ہی عرفان کی دوستی شہباز سے ہوئی دونوں کو ایک دوسرے کا انداز بات چیت اور مردانہ قسم کی باتیں بہت پسند آئی اور یہ گہرے دوست بن گئے ۔ شہباز دبئی میں ذاتی ٹیکسی چلاتا تھا اچھی خاصی آمدن، جب کہ گجرات میں بھرا پرا گھر اور بیوی بچے تھے ۔ اڑھائی سال پہلے جب دونوں دوست گجرات میں تھے اور عرفان کی دوسری بیوی صائمہ بھی دبئی سے گجرات آئی ہوئی تھی ان دنوں عرفان بہت پریشان رہتا تھا ۔ شہباز نے اس سے پریشانی کی وجہ پوچھی تو عرفان نے بتایا کہ بیوی کی وجہ سے بہت پریشان ہوں پھر جو بات عرفان نے شہباز کو بتائی ۔ دوست کو پریشان دیکھ کر شہباز اسکی مدد پر آمادہ ہو گیا اور اسے دوستی کی خاطر سب کچھ کرگزرنے کا یقین دلایا ۔ ایک منصوبے کے تحت عرفان نے بیوی صائمہ کو شہباز سے ملایا اور کہا مجھے ایمرجنسی ہے دبئی جارہا ہوں تم شہباز کے ساتھ چلی جاؤ یہ تمہیں میرے والدین کے گھر چھوڑ دے گا ۔۔۔ اپنے انجام سے بے خبر صائمہ شہباز کے ساتھ اسکی کار میں چلی گئی راستے میں ایک جگہ ملک شیک بنوا کر شہباز نے صائمہ کو پلایا اور اس سے پہلے شیک میں نیند کی گو۔لیاں مکس کردیں ۔ کچھ دیر بعد صائمہ کار میں ہی بے سدھ ہو گئی ، شہباز نے گلہ دبا کر اسے ق۔ت۔ل کیا اور اسکی لا۔ش کو ایک نہر میں پھینک کر واپس گجرات آگیا ، اگلے روز یہ بھی دبئی واپس چلا گیا ۔۔۔بقول شہباز اس ق۔ت۔ل کے بعد مجھے دبئی میں نہ دن کو سکون تھا نہ رات کو نیند آتی تھی ، بار بار مری ہوئی صائمہ کا چہرہ آنکھوں کے سامنے آجاتا ۔ اس دوران عرفان اور اسکے گھر والوں پر صائمہ کے ق۔ت۔ل کا الزام لگ چکا تھا اور پولیس انہیں گرفتار کر چکی تھی ۔ اس موقع پر شہباز کو پھر دوستی کا خیال آیا کہ دوست مشکل میں ہے جاکر اسکی جان چھڑاؤں اور الزام اپنے سر پر لے لوں ، لگ بھگ ڈیڑھ ماہ بعد یہ دبئی سے واپس گجرات آیا اور اس تھانے میں پہنچا جہاں صائمہ کے ق۔ت۔ل کا مقدمہ درج تھا ، ایس ایچ او اور تفتیشی افسر سے بات چیت اور اپنے کرخت انداز اور بدمعاشی سٹائل پر پولیس والوں نے شہباز کو حوالات میں بند کردیا اور بعد میں تسلی بخش تفتیش کی تو یہ اپنا جرم مان گیا اور عرفان کے کہنے پر صرف یاری دوستی میں صائمہ کو ق۔ت۔ل کرنے کا اعتراف کر لیا ۔۔۔۔۔ اس کیس میں شہباز اور عرفان دونوں آج کل جیل میں ہیں اور ان پر کیس چل رہا ہے ۔۔۔۔۔۔ پولیس حراست کے دنوں میں ایک انٹرویو میں شہباز نے کہا تھا ، اللہ انسان کی ہزار غلطیاں معاف کرتا ہے ہو سکتا ہے میری غلطی کی بھی مجھے معافی مل جائے ، اگر رہا ہو گیا تو ٹھیک ورنہ پھر سزا بھگتوں گا ، اب غلطی پر پشیمان ہو کر خود پھند۔ہ تو نہیں لے سکتا ۔۔۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے