بھابھی عابدہ : تمہارے بچے میری ذمہ داری نہیں، اور نہ میرے خاندان کو پالنا تمہارا فرض ہے ۔۔۔۔۔ پھر میں کس منہ سے تمہارے گھر کے چکر لگاؤں ۔۔۔۔۔ عابدہ بیگ کی یوٹیوب پر چیخیں ، فریادیں اور بددعائیں ۔۔۔ نسیم وکی بھی پھٹ پڑے ۔۔۔۔ کل یوٹیوب پر اپلوڈ ہونے والے ایک پوڈکاسٹ میں معروف اداکار نسیم وکی نے کہا ، اس وقت بہت دکھ ہوا جب میرے بیٹے نے مجھے عابدہ بیگ کا کلپ دکھایا جس میں وہ کہہ رہی تھی کہ نسیم وکی بدنسلا ہے ۔۔۔ میرے بیٹے نے مجھے کہا ابو آپ کچھ کرتے کیوں نہیں اس عورت کو جواب کیوں نہیں دیتے ۔۔۔۔ ؟ میں نے جواب میں عابدہ بیگ کو 10 ہزار روپے جازکیش کروا دیے ، مگر میں بھولا نہیں یہ وہی بھابھی عابدہ ہے جس نے کئی سال قبل اپنا گریبان خود پھاڑ کر میرے اوپر الزام لگا دیا تھا ، بات صرف اتنی تھی کہ ڈرامہ ڈائریکٹر کے طور پر میں نے عابدہ بیگ کو ڈرامے میں اپنی طرف سے فحش جملے بولنے سے منع کیا تھا ، اس پر بھابھی آپے سے باہر ہو گئیں اور میری ان سے تلخ کلامی ہوئی تو انہوں نے تھانے میں درخواست دے دی ، قسم کھا کر کہتا ہوں اگلے روز میری حج کی فلائٹ تھی اور کسی نے عابدہ بیگ سے کہا اسکی فلائٹ کینسل کرواؤ یہ حج پر نہ جا سکے ، لیکن الحمد للہ میں حج پر روانہ ہو گیا اور پیچھے عابدہ بیگ شوبز کی نامور شخصیات کے پاس چکر لگا کر معافیاں مانگتی رہی ۔۔۔۔ نسیم وکی کے بقول ۔۔۔ اب بھی بھابھی کو مشورہ دیتا ہوں ، خود اپنا بھرم رکھیں اللہ نے سب کچھ دیا ہے جوان اولاد ہے زندگی زندگی کی طرح گزاریں تماشہ بن کر رہیں گی تو کسی روز ان یوٹیوبروں کی وجہ سے ان کی کوئی رگ پھٹ جائے گی جو اپنے ویوز کی خاطر آکر انہیں اکساتے ہیں الٹے سیدھے سوال کرکے عابدہ بیگ کو آگ بگولہ کرتے ہیں اور غصے میں وہ سب کچھ کہہ جاتی ہیں ۔۔۔۔ ہماری شرافت ہے کہ جو انہوں نے کہا ہم چپ کر گئے ہر بندہ برداشت کرنے والا نہیں ہوتا ۔۔۔۔

0 تبصرے