دھرتی کے بوجھ : ایک تھا ماموں ایک تھا بھانجا ، دونوں کی غیرت جاگی تو چار گھروں کو برباد کر گئی ۔۔۔۔۔ کراچی میں لیڈی ڈاکٹر بہن کو بیوہ کرنے والے رکشہ ڈرائیور بھائی کا اعترافی بیان ۔۔۔۔ لاڑکانہ کے رہائشئ اس نوجوان کے 2 بھائی اور ایک بہن ڈاکٹر تھے ، خود یہ تعلیم میں دلچسپی نہ لیتا اس لیے بڑا ہو کر رکشہ ڈرائیور بنا ۔۔۔ 2 سال قبل اسکی لیڈی ڈاکٹر بہن نے کراچی میں اپنی پسند سے ایک ڈاکٹر سے شادی کر لی ، اس بات پر باقی گھر والے تو خاموش ہو گئے مگر موصوف اور اسکے ماموں نے مذکورہ ڈاکٹر پر اپنی بہن کے اغ۔وا کا مقدمہ لاڑکانہ میں درج کروایا ، طلب کیے جانے پر لیڈی ڈاکٹر بہن نے میجسٹریٹ کے روبرو بیان ریکارڈ کروا دیا کہ وہ بالغ ہے اپنا فائدہ نقصان سمجھتی ہے اور اس نے مرضی سے شادی کی ہے پھر میاں بیوی کراچی میں خوش و خرم زندگی گزارنے لگے ۔ مگر اس نوجوان رکشہ ڈرائیور اور اسکے ماموں کو غیرت کا کیڑا تنگ کرتا رہا کافی عرصہ یہ منصوبے بناتے رہے انکے بقول یہ بے غیرتی تھی کہ انکی بہن کو گھر سے بھگا لے جانیوالا ڈاکٹر اس دنیا میں زندہ رہے ۔۔۔ پھر ماموں بھانجے اور ماموں کے ایک دوست نے کراچی جانے کی تیاری پکڑی ، ایک پستو۔ل اپنے لباس میں چھپا کر یہ ٹرین سے کراچی پہنچے۔ کئی روز ریکی کرتے رہے اور آخر ایک روز بہن کے گھر کے قریب اس بدقسمت نے اپنے بہنوئی کو گو۔لی مار دی ، وہاں لوگ اکٹھے ہو گئے یہ پیدل تھے شہریوں نے پیچھا کیا تو مختلف جگہوں پر یہ تینوں شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے ، ماموں جان کو تو شہریوں نے مار مار کر موقع پر ڈھیر کر دیا جبکہ یہ نوجوان اور اسکے ماموں کا دوست بھر پور ٹیوننگ کے بعد حوالہ پولیس کیے گئے ۔ جنکے خلاف ق۔ت۔ل کے مقدمے کے تحت کارروائی جاری ہے ۔۔۔۔۔

0 تبصرے