سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہفتے کے روز الشرقیہ ریجن میں 5 سعودی شہریوں کی سزائے موت کے فیصلے پر عمل درآمدکیا گیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تمام افراد پر دہشت گرد تنظیم سے تعلق،سکیورٹی فورسز پر حملےکی کوشش، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور مملکت کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرنےکا الزام تھا۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ سکیورٹی اداروں نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کے بعد متعلقہ عدالت میں پیش کیا، جہاں الزامات ثابت ہونے پر عدالت نے پانچوں کو سزائے موت سنائی، جس کے بعد سپریم کورٹ اور اپیل کورٹ نے بھی اس سزا کی توثیق کی۔

0 تبصرے