میں اللہ سے بہت ناراض ہوں افسوس دکھوں نے اچھے بھلے انسانوں کو دیوانہ بنا ڈالا

میں اللہ سے بہت ناراض ہوں ، میں اللہ سے بہت لڑوں گی ۔۔۔۔۔۔ !!! افسوس صد افسوس دکھوں نے اچھے بھلے انسانوں کو دیوانہ بنا ڈالا ۔۔۔ تصویر میں نظر آنیوالے کراچی کے اس نوجوان نے بیروزگاری سے تنگ آکر گھر میں کھانے بنا کر اپنی مہران کار پر سڑک پر جاکر بیچنے کا منصوبہ بنایا ۔ منصوبے کے مطابق پہلے روز گھر میں کھانے بنائے گئے کئی قسم کے سالن گھر کی روٹیاں اور تمام لوازمات ۔ جب کھانے لے کر باہر مارکیٹ یا بازار جانے کا وقت آیا تو نوجوان نے دیکھا اسکی گھر کے باہر کھڑی کار چوری ہو چکی تھی اس پر نوجوان کے گھر میں گویا صف ماتم بچھ گئی ہر کوئی رونے لگا ، نوجوان کی والدہ نے شکوہ کیا ہمارے پاس تھا ہی کیا ہم تو پہلے غربت کا مقابلہ کررہے تھے ایک پرانی سی کار تھی اللہ نے کیسے چوروں کو توفیق دے دی کہ چور وہ بھی لے گئے ، خاتون کا کہنا تھا میں اللہ سے ناراض ہوں میں اللہ سے بہت لڑونگی کہ میں بیمار ہوں میرا شوہر فالج کا مریض ہے ہماری کوئی آمدن نہیں ہے اور جب چھوٹے پیمانے پر رزق حلال کمانے کے لیے کام شروع کرنا چاہا تو پہلے ہی دن ظالموں نے ہمارا بیڑہ غرق کردیا ۔۔۔ نوجوان نے اپنی ویڈیو میں حکام سے مطالبہ کیا مجھے اپنی گاڑی ہر صورت میں واپس چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔ دعا ہے اللہ کریم کراچی پولیس کو ہمت دے کہ اس غریب خاندان کی آخری امید انکی کار انہیں واپس دلا دیں ۔۔۔۔بالفرض اور بامجبوری ایسا نہ ہو سکے تو اللہ کریم کراچی کی کسی مخیر شخصیت کو ہی توفیق دے کہ وہ اس خاندان کو کاروبار شروع کرنے میں امداد کردے ۔۔۔۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے