خدارا اپنے گھروں پر نظر رکھیں! ہوس کے شکاریوں نے لاہور میں ایسا کھیل کھیلا کہ سب دنگ رہ گئے

خدارا اپنے گھروں پر نظر رکھیں ، ہوس کے شکاری آپ کے گھر میں داخل ہوئے بغیر بھی آپ کا گھر برباد کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ لاہور کے تھانہ شیرا کوٹ کی حدود میں کچھ ہفتے قبل پیش آیا واقعہ تفتیشی افسر کی زبانی ۔۔۔۔ 11 بچوں کے باپ خالد کی عمر 50 سال کے لگ بھگ ہے وہ کم عمر لڑکیوں کا عرصہ دراز سے شوقین رہا ہے ۔ علاقہ میں کسی کام سے آیا تو اسکی نظر 20 سالہ مہوش پر پڑ گئی ، مہوش کا والد ایک گوالہ اور والدہ کھیتوں میں کام کرتی تھی ، خالد نے حیلے بہانے مہوش کی تعریفیں کرنا شروع کیں تو اسے اپنے حسن کی تعریف اچھی لگنے لگی وہ بھی اسکی جانب مائل ہو گئی ۔ کچھ دنوں بعد خالد نے ایک موبائل فون مہوش کو تحفے میں دے دیا اب دونوں ہر وقت جب چاہتے ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کرتے ، مہوش کی ماں اسے کھیتوں میں کام کے لیے نہ لے جاتی کہ جوان بچی ہے غیروں کی نظر نہ پڑے وہ گھر کو محفوظ سمجھ کر اسے گھر کا ہی کام کاج سونپ جاتی اور پھر باپ بھی اپنا کام کرکے گھر پہنچ جاتا ۔ لیکن ماں باپ کو معلوم نہ ہو سکا کہ گھر میں نقب لگ چکا ہے ۔۔۔ کچھ ماہ گزرے تو مہوش کی رضا مندی سے خالد نے اپنے لیے مہوش کا ہاتھ مانگنے کچھ عورتوں کو انکے گھر بھیجا ، جب مہوش کے والد کو خالد کے بارے میں پتہ چلا کہ اسکی پہلے ہی ایک شادی ، 11 بچے ہیں اور اسکی عمر بھی پچاس سال کے قریب ہے تو اس نے صاف انکار کردیا ۔ شادی میں یہ رکاوٹ دیکھ کر مہوش اور خالد دونوں مایوس نہیں ہوئے بلکہ خالد نے مہوش سے اپنے پیار کا اظہار مزید شدت سے کرنا شروع کردیا ۔ وہ اسے اکثر کہتا اگر تم نہ ملی تو میں مر جاؤنگا ۔ اسکا یہ حال دیکھ کر مہوش اسے تسلی دلاسا اور اپنی محبت کا یقین دلاتی اور کہتی زمین آسمان اوپر نیچے ہو جائیں میں تمہاری ہو کر رہونگی ایک بار مہوش نے ڈھکے چھپے لفظوں میں ماں سے اپنی خواہش ظاہر کی کہ میری شادی خالد سے کردیں تو ماں نے نہ صرف خود اسے مارا پیٹا بلکہ والد کو شکایت کرکے بھی اسے مار پڑوائی ، اس پر مہوش باغی ہو گئی ۔ اس نے پھر خالد کے ساتھ ملکر ایک پلان بنایا ۔ پلان یہ تھا کہ مہوش کا باپ دودھ کی سپلائی دینے روزانہ شہر جاتا تھا اگر اسے راستے میں ق۔ت۔ل کردیا جائے اور اسکے پیسے اور موبائل چھین لیا جائے تو یہ واقعہ ڈ۔کیتی کہلائے گا اور کسی کو شک بھی نہیں ہو گا انکی شادی میں رکاوٹ ختم ہو جائے گی چند ہفتے بعد وہ ماں سے بات کرے گی اگر ماں پھر بھی نہ مانی تو مہوش گھر سے بھاگ کر خالد سے شادی کرلے گی ۔۔۔۔ پلان جاندار تھا اس پر عمل ہوا ، مہوش کے والد کو ایک روز دودھ لے جاتے ہوئے ایک ویران جگہ پر ق۔ت۔ل کردیا گیا ، 15 پر راہگیروں نے کال کی اہل خانہ کو اطلاع دی گئی خالد نے شو۔ٹر بھیجے تھے جنہوں نے کوئی سراغ چھوڑے بغیر اپنا کام کیا اور فرار ہو گئے ۔ بظاہر یہ ڈ۔کیتی کی واردات لگتی تھی اور موقع واردات کے بالکل قریب کوئی کیمرہ بھی نہ تھا ، گرد ونواح کے کیمرے چیک کیے گئے مگر کوئی مشکوک ملزم نظر میں نہ آیا ۔ مگر جب پولیس نے کال ڈیٹا ریکارڈ چیک کیے جیو فینسنگ کی تو مق۔تول کے گھر کے اندر ایک اضافی موبائل نمبر کی نشاندہی ہوئی ، پولیس نے مق۔تول کی بیوی سے گھر کے موبائل مانگے توا س نے جواب دیا ہمارے گھر میں صرف میرے شوہر کا موبائل تھا اسکے علاوہ کوئی موبائل نہیں ۔ لیکن جیوفینسگ میں نمبر آچکا تھا ، مق۔تول کی بیٹی مہوش سے پوچھ گچھ کی گئی تو 20 سالہ لڑکی کے اوسان خطا ہو گئے وہ متضاد بیانات دینے لگی اس دوران گھر کی مکمل تلاشی کے دوران ایک موبائل فون بھی برآمد ہو گیا جسکی سم خالد کے نام پر رجسٹرڈ تھی ۔ لڑکی کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے لے جایا جانے لگا تو اسکی والدہ ناراض ہو گئی اسے اپنی بیٹی پر پورا بھروسہ تھا اس نے بین ڈالنے شروع کردیے لیکن خاتون پولیس افسران نے اسکو تسلی دی کہ تمہاری بیٹی سے صرف معلومات لینی ہیں اگر وہ بے قصور ہے تو چند گھنٹے بعد پولیس اسے گھر چھوڑ جائے گی ۔۔۔ تھانے میں مہوش سے تفتیش ہوئی تو اس نے 15 سے 20 منٹوں میں ساری کہانی بیان کردی ، چند گھنٹوں کے اندر ملزم خالد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ مہوش کو گرفتار دیکھ کر اس نے ذرا بھی مزاحمت نہ دکھائی اور اپنا جرم مان گیا ۔۔۔۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس وقت مہوش ،خالد اور ایک شو۔ٹر گرفتاری کے بعد ریمانڈ پر جیل میں ہیں ۔ تفتیشی افسر کو یقین ہے کہ ملزمان کو انکے کیے ہر قرار واقعی سزا ملے گی ۔۔۔۔۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے