میرے ابو کو کچھ نہ بتانا ورنہ وہ مر جائیں گے ۔ یہ الفاظ کہہ کر دنیا سے رخصت ہونے والی معصوم لڑکی کے درد بھرے آخری الفاظ

میرے ابو کو کچھ نہ بتانا ورنہ وہ مر جائیں گے ۔۔۔۔!!! یہ الفاظ کہہ کر دنیا سے رخصت ہونے والی لائبہ اعجاز کے والد نے اپنی بیٹی اور خود اپنے ساتھ ہوئے ظلم کی داستان بیان کردی ۔۔۔۔ لائبہ اپنے والدین دو بھائیوں کے ساتھ جی ٹین کے ایک کرائے کے فلیٹ میں رہتی تھی ، اعجاز صاحب دودھ کا کاروبار کرتے ہیں ۔ کرائے پر رہنے والی اس فیملی کا خواب تھا کہ حالات کچھ بہتر ہو جائیں تو وہ اپنے ایک پلاٹ پر ذاتی مکان بنائیں گے ۔ لائبہ شروع سے ہی ایک لائق بچی تھی ہر کلاس میں فرسٹ پوزیشن لیتی وہ بی ایس سی تک پہنچ گئی اور جب بی ایس سی میں اس نے گولڈ میڈل لیا تو اسکے خواب اور ارادے بہت بلند ہو گئے اس نے فیصلہ کیا کہ کسی اچھے ملک جاکر تعلیم حاصل کرے ، پہلے لائبہ کا ارادہ تھا کہ وہ سعودی عرب جاکر اعلیٰ تعلیم حاصل کرے گی لیکن بعد میں ایک پارٹ ٹائم جاب کےد وران اسکی ملاقات نعمان اور آئزہ نامی لڑکے لڑکی سے ہوئی جو بیرون ملک تعلیم کے لیے کنسلٹنس کا کام کرتے تھے ، نعمان اور آئزہ نے لائبہ کو اپنے جال میں پھنسا لیا اسے امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں سکالر شپ اور اعلیٰ تعلیم کے ساتھ روشن مستقبل کے خواب دکھائے تو بچی انکے جال میں پھنس گئی ۔اس نے اپنے والد سے بات کی جنہوں نے اسے امریکہ کی بجائے سعودی عرب میں ہی تعلیم کے لیے جانے کو بہتر کہا مگر لائبہ نے کسی نے کسی طرح اپنے والد کو منا لیا ۔ نعمان نے ابتدائی طور پر انہیں کہا تھا کہ 22 لاکھ روپے یونیورسٹی کی فیس دیں تو آپ کی بچی کا سٹڈی ویزہ آجائے گا ، بیوی کے زیورات بیچ کر اعجاز صاحب نے یہ رقم جمع کروا دی ۔ کچھ دنوں بعد نعمان نے بنک سٹیٹمنٹ کے چکر میں پھر اس خاندان کو مجبور کیا اور انہوں نے 20 سے 25 لاکھ روپے مزید ایجنٹ کے حوالے کردیے ۔ لیکن انہوں نے یہ ضرور کہا کہ بنک سٹیٹمنٹ تو لائبہ کی بنے گی تو پیسے اسکے اکاونٹ میں ہونے چاہیں لیکن نعمان اور آئزہ نے نے انہیں مطمئن کردیا ہفتے دو ہفتےبعد نعمان نے لائبہ اور اسکے والد سے ملاقات کی اور انہیں کہا کہ کچھ ایشو آرہا ہے آپ یونیورسٹی کی فیس 50 ہزار ڈالر پوری کریں اسکے علاوہ سب کچھ تیار ہے ۔۔ چاروناچار اعجاز صاحب نے اپنی ایک پلاٹ فائل بیچی اور مزید 30 لاکھ روپے کے قریب رقم نعمان کے انٹرنیشنل اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردی ۔۔۔ یہ لوگ اب ویزے اور ٹکٹ کا انتظار کرنے لگے کچھ دن مزید گزرے تو لائبہ کو ای میل پر کچھ کاغذات بھیجے گئے ۔۔۔۔ سب کچھ لٹانے کے بعد یہاں اعجاز صاحب کو خیال آیا کہ کیوں نہ یہ کاغذات یعنی ویزہ آفر لیٹر اور ٹکٹ وغیرہ کسی سے چیک کروا لیے جائیں انہوں نے ویزوں سے واقفیت رکھنے والے اپنے ایک دوست اور اسکے وکیل بیٹے کو یہ کاغذات چیک کروائے ، وکیل صاحب نے امریکہ سے ویری فیکیشن کروائی تو ٹکٹوں سمیت سب کاغذات ویزہ و دیگر چیزیں جعلی نکلیں ۔اعجاز صاحب نے اپنےد وست کے مشورے ایجنٹ کو بہانے سے گھر بلانے کا کہا تاکہ اسے پکڑ لیا جائے اور اس سے بازپرس کی جائے بعد کی بعد میں دیکھی جائے گی انہوں نے خود بھی اور لائبہ کو کہہ کر بھی نعمان اور آئزہ کو اپنے گھر یا اعجاز صاحب کے دوست کے دفتر آنے کو کہا تاکہ کچھ معلومات اور اپڈیٹ لیں مگر نعمان نے پہلے تو آج کل آنے کا وعدہ کیا اور پھر اپنا نمبر بند کر لیا ۔۔۔ادھر آئزہ نامی نعمان کی ساتھی نے لائبہ سے مزید 20 لاکھ روپے کا تقاضا کیا کہ جو ایشو آرہا ہے ہم حل کروا دیتے ہیں ۔۔۔۔ ان حالات کے بعد اعجاز صاحب اور انکے دوست نے لائبہ کو مبینہ طور پر ڈانٹا اور برا بھلا کہا جس کی وجہ سے وہ زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔۔۔۔۔ یہ حالات دیکھ کر لائبہ دلبرداشتہ ہو گئی ، بعد میں لائبہ پر کیا گزری ، یہ سب جانتے ہیں ۔۔۔ یقینا اسکے ساتھ ایک فراڈ تو نعمان اور آئزہ نے کیا لیکن کاش اعجاز صاحب اس موقع پر دانشمندی کا ثبوت دیتے کاش وہ لٹنے سے پہلے اپنے دوست سے مشورہ کر لیتے کاش اعجاز صاحب پہلی بار 20 لاکھ روپے دینے سے پہلے یا بعد میں کسی سیانے سے مشورہ کر لیتے تو یہ نوبت نہ آتی ۔ حالانکہ لائبہ کو کچھ تسلی دلاسا اور حوصلہ دیا جاتا تو وہ بہادر لڑکی بن کر اداروں سے اپنے ساتھ ہوئے ظلم پر انصاف طلب کر سکتی تھی لیکن ایسا کچھ نہ ہوا لائبہ کو فراڈیوں نے گھر والوں کا سامنا کرنے کے قابل بھی نہیں چھوڑا تھا ۔ کاش ہمارے ملک میں انصاف کا نظام اتنا مضبوط ہوتا کہ لائبہ کو یقین ہوتا کہ اسے لوٹنے والے بچ کر کہیں نہیں جا سکتے ، یہ آپشن بھی تو نہیں تھا ۔۔۔ پھر وہ لڑکی مایوس ہو گئی اسے کچھ نظر نہیں آیا کہیں بھی امید کی کوئی کرن نہ پاکر لائبہ اس دنیا سے رخصت ہو گئی اور اپنے پیچھے بے شمار سوالات چھوڑ گئی ۔۔۔۔۔۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لائبہ کے ساتھ فراڈ کرنے والے کچھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں ۔۔۔۔ ش۔س۔م

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے