گجرات : اس بدقسمت ماں کی سچی کہانی جو اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کے ہاتھوں ق۔ت۔ل ہوئی ۔۔۔ پچھلے سال پیش آئے افسوسناک واقعہ کی پس پردہ وجوہات اور عوامل ۔۔۔۔ 76 سالہ شمیم اختر ایک واپڈا افسر کی بیوہ تھیں ۔ 4 بیٹوں کی ماں ، انتہائی خوش اخلاق پانچ وقت کی نمازی اور ہر کسی کی خیر مانگنے والی شمیم اختر نہ صرف خود یوکے نیشنلٹی ہولڈر تھی بلکہ اسکا ایک بیٹا بھی انگلینڈ میں رہتا تھا جبکہ دوسرا بیٹا فرانس میں بہترین سیٹل تھا ۔ دو بیٹے گجرات میں الگ گھروں میں رہتے ۔ سب سے چھوٹے بیٹے بلال اصغر کے ساتھ ماں کو بہت پیار تھا مگر وہی سب سے نکما ، نکھٹو اور ایک خوشحال خاتون کی واحد پریشانی تھی ۔ بلال اصغر کی دو شادیاں ہوئیں دونوں ناکام ہوئیں ۔ یہ پولیس میں بھرتی ہوا تو 5 سال بعد نوکری چھوڑ دی ، سٹوڈنٹ ویزہ پر انگلینڈ گیا تو ایک ماہ بعد بھاگ آیا ، پھر دوسرے بھائی نے کام کے لیے فرانس بلایا مگر وہاں چند ہفتے رہا اور پاکستان واپس آگیا ۔ یہاں پھر ماں نے اسے نئی گاڑیاں لے کردیں کہ انہیں رینٹ پر چلا کر اپنا سسٹم اور روزگار بنائے ۔ مگر اب بلال اصغر نشا کی لت میں پڑ چکا تھا وہ پہلے چر۔س اور شرا۔ب پیتا پھر آ۔ئیس پر لگ گیا ۔ علیحدہ گھر میں رہتا تھا اس لیے کوئی روک ٹوک نہ تھی نہ کوئی آگے پیچھے تھا ۔ والدہ اپنے باقی بیٹوں کے پاس بھی قیام کرتی چند ماہ انگلینڈ ، پھر کچھ عرصہ فرانس ، پاکستان آتیں تو زیادہ تر بلال کے پاس ہی رہتیں ، وہ بوڑھی ہونے کے باوجود اپنے اور بیٹے کے لیے کھانا بھی بناتیں اور بیٹے کے کپڑے بھی خود دھوتیں ۔ جب بلال آ۔ئیس کی لعنت میں جکڑ گیا تو ماں نے اسکا علاج بھی کروایا مگر بلال کو پیسے کی فراوانی تھی روزگار کی پریشانی نہ تھی ۔ کھلا پیسہ تھا اسی چیز نے اسے برباد کردیا سوائے عیاشی اور نشا بازی کے اسے کوئی کام سوجھتا ہی نہ تھا ، جب وہ آ۔ئیس لیتا تو اسے شدید غصہ آتا تھا جسے وہ چیزیں پھینک کر اور ہتھوڑے سے فرش یا دیواروں پر چوٹیں لگا کر نکالتا تھا ۔۔۔ افسوس انگلینڈ فرانس اور گجرات میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ رہائش پذیر بھائیوں کو احساس نہ ہوا کہ انکا بھائی کس حد تک خطرناک ہو چکا ہے ۔۔۔۔ والدہ کی بدقسمتی کہ وہ ان دنوں گجرات میں تھیں اور بلال کے پاس ہی مقیم تھیں ایک رات بلال نے اپنی سگی ماں کو آ۔ئیس میں دھت ہونے کی وجہ سے ٹوکے کے بے شمار وار کرکے ق۔ت۔ل کردیا ۔۔۔ اور بعد میں لا۔ش کے پاس ساری رات بیٹھا رہا ۔ دوسرے روز والدہ کے فون اٹینڈ نہ کرنے پر قریبی محلے میں مقیم بیٹا پتہ کرنے آیا تو اس واقعہ کا پتہ چلا ، پولیس آئی ملزم بلال اصغر کہیں نہ بھاگا وہ اپنے کمرے سے ہی گرفتار ہو گیا جو اب بھی جیل میں ہے ۔۔۔۔۔ دیگر بھائیوں کا موقف ہے ہم بدبخت تھے کہ ہماری ماں ناحق ماری گئی اور افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارے سگے بھائی یعنی اپنے بیٹے کے ہاتھوں ماری گئی ۔ بھائی جیل میں پڑا رہے وہیں مر جائے اور ہم کبھی اسکا منہ بھی دیکھیں ۔ ہمارے لیے وہ ماں کے ساتھ ہی مر گیا ۔۔۔۔۔۔

0 تبصرے